ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔

 کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو شارع فیصل پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، وزیر مملکت حادثے میں محفوظ رہے تاہم ان کے ایک بیٹے کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 وزیر مملکت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں خیریت سے ہوں، بیٹے کو چوٹیں آئی ہیں، میری گاڑی سے پہلے 2 گاڑیوں نے اچانک بریک ماری جس کے باعث حادثہ ہوا۔