سٹی 42:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی ملاقات: قریبی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین نصوتیون اسماعیل سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان موجود قریبی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کی گئی۔دونوں جانب نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
دو طرفہ تعاون کے ان شعبوں میں تجارت اور معیشت، باہمی قانونی معاونت اور عوامی سطح پر روابط اور تبادلے شامل ہیں۔دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
فریقین نے امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان شریک ہوئے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال اور وفاقی سیکریٹری قومی غذائی تحفظ عامر علی احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی