اسرار خان: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق اور 282 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 109 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 173 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث ہوئے۔