ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد معاہدہ بڑی اور باعزت کامیابی ہے، ایرانی صدر

اسلام آباد معاہدہ بڑی اور باعزت کامیابی ہے، ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے اسلام آباد معاہدے کو بڑی اور باعزت کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے 14 نکاتی معاہدے میں کوئی لچک یا مراعات نہیں دیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ے مطابق معاہدے کا مقصد ہتھیار ڈالنا نہیں بلکہ تمام تر پابندیاں دوسرے فریق کے لیے ہیں، جبکہ ایران نے طاقت اور وقار کے مضبوط مؤقف کے ساتھ امریکا سے جنگ ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ حالات جنگ کے خاتمے کے لیے مناسب موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کسی نئے حملے کی صورت میں آخری سانس تک منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ بھی دیا۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان نےمزید کہا کہ ایرانی ملٹری کمانڈرز اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔