ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارضی بازاروں کے بجائے مستقل سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ

عارضی بازاروں کے بجائے مستقل سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عارضی بازاروں کے بجائے مستقل سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

چیئرپرسن سہولت بازارز اتھارٹی محمد افضل کھوکھر کی زیرِ صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی سے متعلق اہم امور اور مختلف ایجنڈا نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی کے اجلاس میں عوامی ریلیف سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں اتھارٹی ممبران اور سہولت بازاروں کے اعلیٰ افسران  نے شرکت کی ۔
اجلاس میں نئے سہولت بازاروں کے قیام اور دائرہ کار میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ 
عارضی بازاروں کے بجائے مستقل سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ رمضان سے قبل صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر 150 مستقل سہولت بازار قائم کیے جائینگے۔
ہر تحصیل میں سہولت بازار اور سہولت اِن دی گو بازار قائم کیا جائے گا۔سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کرکے زیادہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔