ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل بینک کے صدر کی دوبارہ تعیناتی کی بھی مدت ملازمت ختم

نیشنل بینک کے صدر کی دوبارہ تعیناتی کی بھی مدت ملازمت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی کی دوبارہ تعیناتی کی مدت بھی آج 21 اگست کو ختم ہوگئی، جبکہ وفاقی حکومت نے نئے صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا۔

نیشنل بینک نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر رحمت علی حسنی کی بطور صدر مدت ختم ہونے سے آگاہ کردیا ہے رحمت علی حسنی کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے دوبارہ دو ہفتوں کے لیے صدر نیشنل بینک تعینات کیا تھا، جس کا اطلاق 7 اگست سے کیا گیا تھا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے صدر نیشنل بینک کی مستقل تعیناتی کے لیے آسامی مشتہر کی تھی، جبکہ ذرائع کے مطابق امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے ان کے انٹرویوز بھی ہوچکے ہیں۔