ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا کے جدید ڈیجیٹل نظام کا معائنہ

ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا کے جدید ڈیجیٹل نظام کا معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے ملائیشین وزیر داخلہ کو نادرا کے جدید نظام اور ڈیجیٹل اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ملائیشین وفد نے ہیڈکوارٹرز کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔

ملائیشین وزیر داخلہ نے نادرا کی ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے نادرا کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خدمات پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔

ملائیشین وزیر داخلہ نے نادرا کے دورے کو انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا قرار دیا۔