ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، ترکمانستان کا شطرنج کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، ترکمانستان کا شطرنج کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان، ترکمانستان کی جانب سے شطرنج کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

صدر پاکستان چیس فیڈریشن ذیشان نقوی نے ترکمانستان میں کڈز چیس فیسٹیول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ذیشان نقوی کی ترکمانستان چیس فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلوں، مشترکہ پروگرامز پر بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ دوطرفہ چیس سیریز شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ 

ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکمانستان شطرنج روابط مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے شطرنج کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔