ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت میں یکم ستمبر سے انٹری ویزوں اور لیو پرمٹس کی آٹومیٹک توسیع ختم

کویت میں یکم ستمبر سے انٹری ویزوں اور لیو پرمٹس کی آٹومیٹک توسیع ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹری ویزوں اور لیو پرمٹس کی خودکار توسیع یکم ستمبر 2026 سے ختم کردی جائے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت کویت میں موجود افراد کے وزٹ ویزوں کی آٹومیٹک توسیع بھی ختم ہوگی اور ویزوں کی قانونی مدت و معمول کے طریقہ کار بحال کردیئے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کے لیو پرمٹس کی معمول کی مدت بھی بحال کردی جائے گی۔ تاہم 31 اگست 2026 یا اس سے پہلے کویت سے روانہ ہونے والے افراد مروجہ ضوابط کے تحت اضافی اور استثنائی توسیع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کے شیل ایپلی کیشن کے ذریعے جاری ہونے والا ’ریذیڈنسی پرمٹ اسٹیٹس سرٹیفکیٹ‘ لیو کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ جاننے کے لیے سرکاری حوالہ ہوگا۔

وزارت کے مطابق بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو سرٹیفکیٹ پر درج تاریخ کے اندر کویت واپس آنا ہوگا۔