ویب ڈیسک: سرگودھا میں شہادت امام حسنؑ کے جلوس کے پیش نظر 23 اگست کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے، جس کے مطابق 23 اگست کو شہر میں موجود تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 28 صفر کو برآمد ہونے والا جلوس کا شمار پنجاب کے بڑے جلوسوں میں ہوتا ہے ۔