ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں; صدرِ مملکت

پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں; صدرِ مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ ’’فولادی بھائی چارے‘‘ کے عزم کی تجدید کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی۔ سی پیک پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے ۔ 

بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر صدر زرداری نے چین سے اظہارِ تعزیت کی۔ 

ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا کہ 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی۔ 

 چینی وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے ۔