ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی ضمانت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ضمانتوں کا سیلاب

PTI, Bail plea,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 63 کارکنوں کی ضمانت  کی درخواستیں منظور کرلیں۔ 

 جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 63 کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا.

عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار  کئے گئے پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں اور اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کے  23 کارکنوں کی ضمانت منظور کی۔

تمام ملزموں  کی 1 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔

 ان ملزموں پر اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

 آج ہی سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 کیسز میں بانی پی ٹی آئی  کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔