ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبی اکرم ﷺ کا 1500واں سالِ ولادت عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

نبی اکرم ﷺ کا 1500واں سالِ ولادت عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حکومت نے نبی اکرم ﷺ کا 1500واں سالِ ولادت عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ملک بھر میں عشرہ رحمت للعالمین ﷺ شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔  وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 عشرہ رحمت للعالمین ﷺ  یکم تا 12 ربیع الاوّل منایا جائے گا۔ 

 قومی و صوبائی سطح پر 12 روز تک  سیرت پاک ﷺ کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قرار دادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر محافل کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی اور مقامی حکومتیں نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ کے حوالے سے آگاہی دیں گی۔