سٹی 42: پنجاب پولیس جرائم پیشہ وملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئےسرگرم عمل ہے ،قتل،اغوابرائےتاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال پنجاب پولیس نے3878گینگزکے9ہزار688مجرم گرفتار کیے ، مجرموں سے2ارب35کروڑ سےزائدمالیت کامال مسروقہ برآمد ہوا،مال مسروقہ میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، سونا، مویشی اور نقدی شامل ہے ،
مجرموں سے1261کلاشنکوف، 2191 رائفلز، 26338 پستول برآمد ہوئے ، 2331بندوقیں، 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئی ، لاہور میں 1911 گینگز کے 4353 مجرم گرفتار کیے گئےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App