سٹی 42: گارڈن ٹاؤن میں سابق شوہر کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔
ملزم نعیم نے سابق بیوی نسرین کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے زخمی کیا،ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی خاتون طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی
پولیس ملزم کی تلاش کررہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔