ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد   آگ بھڑک اٹھی، 20 افراد زخمی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد   آگ بھڑک اٹھی، 20 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع سی بریز بلڈنگ میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

 ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق صدر میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گرد و نواح کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔

عمارت میں قائم میڈیکل آلات کی دکانوں میں آکسیجن سلینڈر بھی موجود ہیں جنہیں ہٹایا جارہا ہے۔