سٹی42: ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہونے کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ، زندہ برائلر کی قیمت بڑھنے سے گوشت کی قیمت سرکاری نرخ سے 39 روپے زیادہ ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر کا ریٹ 410 روپے فی کلو مقرر کیا ہے۔سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو ہے جبکہ اصل فروخت قیمت 630 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
سیلرز کے مطابق بڑھتے ہوئے فارمی نرخ کے باعث صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔