ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

لاہور ہائیکورٹ کے 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں ،ججز کو 26 اگست تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن  جاری کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مختلف بنکنگ کورٹس، احتساب عدالتوں، خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں تعینات کیا گیا ہے۔ ،  چوہدری طارق جاوید کو جج بینک جرائم کورٹ لاہور، شاہد بشیر کو جج سپیشل کورٹ نمبر دو لاہور، محمد عارف رانا کو جج احتساب عدالت نمبر ون لاہور، اور عابد علی کو جج بنکنگ کورٹ نمبر ون لاہور تعینات کیا گیا ہے۔محمد کاشف جج بنکنگ کورٹ نمبر تین لاہور ،،محمد فرخ حمید جج بنکنگ کورٹ نمبر چار لاہور تعینات کیا گیا ہےاسی طرح، مختلف شہروں کی خصوصی عدالتوں اور بنکنگ کورٹس میں بھی ججز کی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، وہاڑی، بہاولپور اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔،،بہاولپور میں صادق مسعود صابر جج بنکنگ کورٹ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ وہاڑی میں محمد یاسین شاہین کو جج بنکنگ کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں محمد اکرم، اور ملتان میں منصف خان جج بنکنگ کورٹ نمبر دو کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اسی طرح، گجرات میں محمد سیلمان کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں شمشاد علی رانا سپیشل کورٹ سنٹرل کے جج مقرر ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق، کسٹم، ٹیکسیشن اور انٹی سمگلنگ کورٹس میں بھی ججز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔ ملتان میں شہزادہ مسعود صادق جج مقرر ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں احمد نواز خان کو کسٹم، ٹیکسیشن اینڈ انٹی سمگلنگ کورٹ نمبر دو کا جج تعینات کیا گیا ہے۔بینکنگ کورٹ گوجرانوالہ میں مزمل موسی کو جج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ طارق محمود کو ملتان میں لیگل انشورنس ٹربیونل کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد وفاق کے زیر انتظام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے جلد اور بہتر فیصلے یقینی بنانا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer