سٹی42: مریم نواز سوشل سکیورٹی راشن کارڈ سکیم کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ ڈرافٹ معاہدہ تیار کرلیا گیا۔جس کے تحت مزدوروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی جو صرف اشیائے ضروریہ کی خریداری پر استعمال ہو سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق راشن کارڈ سے نقدی نکلوانے کی سخت پابندی ہوگی۔سبسڈی صرف مقررہ دکانداروں اور ماڈل بازاروں میں خرچ کی جا سکے گی۔کارڈ کا اجرا مفت ہوگا جبکہ ضائع ہونے پر 810 روپے ری پلیسمنٹ فیس ہوگی۔سال کے آخر میں غیر استعمال شدہ فنڈز خزانے میں واپس کر دیے جائیں گے۔
سکیم کی شفافیت کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ری کنسیلی ایشن اور رپورٹنگ لازمی ہوگی۔مالیاتی امور کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مزدوروں کی تنخواہیں بھی انہی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد سکیم پر عمل درآمد کے حتمی مراحل شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سکیم سے 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے خاندانوں کو ریلیف ملے گا۔حکومت اس پر تقریباً 40 ارب روپے خرچ کرے گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App