ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی، لاکھوں کے چالان

 ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی، لاکھوں کے چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

رواں ماہ اب تک 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔صرف لاہور میں 85 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے کی صورت میں ہیلمٹ ہیڈ انجری سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔