ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

مون سون بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جس پر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے اہم وارننگ جاری کر دی ہے۔

 دریاؤں کی موجودہ صورتحال کے مطابق  دریائے راوی کے اہم مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔پلکھو اور بسنتر نالہ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ معمول پر ہے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی نالوں میں فی الحال کوئی بہاؤ نہیں ہے۔ ڈیمز کی صورتحال میں تربیلا ڈیم 100 فیصد  اور منگلا ڈیم 74 فیصد تک بھر چکا ہے۔
 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دریا کنارے اور پاٹ میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ ہنگامی انخلا کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کریں۔سیلابی صورتحال میں دریا کنارے سیر و تفریح سے پرہیز کریں۔بچوں کو کسی صورت دریاؤں یا ندی نالوں کے قریب نہ جانے دیا جائے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔