افشاں رضوان:شہر میں آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا،فضا میں ہلکی دھند اور گرد کے باعث سورج کی روشنی مدھم رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہلکی ہوائیں چلتی رہیں گی تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو گا،محکمہ موسمیات نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App