سیکرٹری یونین کونسل کا نائب قاصد رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سیکرٹری یونین کونسل کا نائب قاصد رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے گڑھی شاہو میں چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل کے نائب قاصد یوسف کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ 

سرکل آفیسر حاجی خالد محمود کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا۔ سیکرٹری یونین کونسل نے برتھ سرٹیفکیٹ اجراء کیلئے رشوت طلب کی تھی، برکی روڈ کے رہائشی علی شفا نے سیکرٹری کیخلاف درخواست دی تھی۔ 

سیکرٹری یوسی نے رشوت کی رقم وصول کرنے کیلئے نائب قاصد کو بھیجا۔ اینٹی کرپشن نے یوسف کو گرفتار کرکے سیکرٹری سے رقم برآمد کرلی۔