ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے، شہباز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں صدر کو جواب دینا پڑے گا۔ 

شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں۔ اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے۔ صدر صاحب نے اتنے دن انتظار کیوں کیا ؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔  یہ معاملہ اتنا آسان نہیں صدر کو جواب دینا پڑے گا۔