لیسکو کی ویب سائٹ میں خرابی ، بلوں کا اجرا تعطل کا شکار

 لیسکو کی ویب سائٹ میں خرابی ، بلوں کا اجرا تعطل کا شکار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : لیسکو کی ویب سائٹ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،  ڈیمانڈ نوٹسز اور بلوں کا اجرا تعطل کا شکار ہو گیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے آن لائن بلوں کے حصول کا تعطل کا شکار رہا۔ دوسری جانب بلوں کی پرنٹنگ کا عمل التواء کا شکار ہونے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے نوٹس لے لیا۔ رائے اصغر نے ڈپٹی کمرشل مینجر کی سرزنش کرتے ہوئے بلوں کی بروقت پرنٹنگ کا حکم دیا۔ویب سائٹ ڈاؤن ہونے سے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء بھی رک گیا۔ ویب سائٹ میں خرابی پیدا ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔