کرن اشفاق کی انسٹا اسٹوریز نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

کرن اشفاق کی انسٹا اسٹوریز نے نیا تنازع کھڑا کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور پاکستانی انفلوئینسر، ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے  سوشل میڈیا پر اپنی طلاق اور نجی معاملات پر سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ کرن اشفاق کی اپنے سابقہ شوہر، پاکستانی معروف اداکار، ماڈل اور ٹی وی میزبان عمران اشرف سے حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جس کی وجہ تقریباً دونوں ہی کے مداح و فالوورز جاننا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز ’ask me a question‘ سیشن رکھا جہاں اُن کے ہزاروں فالوورز نے اُن پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-21/1260165_8854158_nesws_updates.jpg

اداکارہ کرن اشفاق نے متعدد سوالات کے جواب دیئے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے ہیں۔ کرن اشفاق سے ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ ’طلاق جیسا مشکل فیصلہ لینے کے لیے ایک لڑکی کے پاس باپ کے علاوہ اور کیا ہونا چاہیے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہمت اور مضبوط گھرانہ۔‘

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-21/1260165_3568627_%DA%BA%D9%86%D9%86_updates.jpg

ایک اور صارف کے سوال پر اداکارہ نے دلبرداشتہ ہوکر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’طلاق کے بعد آپ ہنسیں یا روئیں دونوں صورتوں میں عورت کو باتیں سننا ہی پڑتی ہیں۔‘

ایک مداح کا کرن اشفاق سے پوچھنا تھا کہ ’طلاق کے بعد بھی ابھی تک آپ نےعمران اشرف کو فالو کیا ہوا ہے۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-21/1260165_4630369_%D9%86%D8%B3%D9%86%D8%B3%D9%86%D8%B3_updates.jpg

جس پر جواب دیتے ہوئے کرن اشفاق نے لکھا کہ ’طلاق نامے پر یہ نہیں لکھا ہوا کہ تھا طلاق کے بعد ان فالو کرکے بلاک بھی کر دینا ہے۔‘ کرن اشفاق سے ایک صارف نے تیکھا سوال کر ڈالا،صارف کا پوچھنا تھا کہ ’آپ طلاق لینا چاہتی تھیں؟۔ 

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-21/1260165_2722731_Newsss_updates.jpg

جس پر کرن سیخ پا ہوگئیں، اداکارہ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  ’جی میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بڑی ہوکر طلاق یافتہ بنوں، آپ کا دماغ ٹھیک ہے بہن؟‘ایک اور صارف کا پوچھنا تھا کہ آپ نے نکاح سے قبل کی عمران اشرف کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویریں کیوں ڈیلیٹ کر دیں۔جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ’نکاح والی رات کر دی گئی تھیں۔‘

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-08-21/1260165_7440613_Newwww_updates.jpg

واضح رہے کہ کرن اشفاق اور اداکار عمران اشرف نےکچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018ء میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020ء میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں اس جوڑے نے بنا کوئی وجہ ظاہر کیے اکتوبر 2022ء میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer