ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مو سم گر ما کی تعطیلا ت ختم ،تعلیمی ادارے کھل گئے

مو سم گر ما کی تعطیلا ت ختم ،تعلیمی ادارے کھل گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ر یا ض :لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا،نئے تعلیمی سیشن کے ساتھ پہلے روز طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ,تعلیمی سیشن کیساتھ پہلے روز طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی صوبہ بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔دو ماہ کی تعطیلات کے بعد طلباء سکول آئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
پہلے روز سکول آنے پر اساتذہ نے بچوں کا استقبال کیا,بچوں میں کینڈیز تقسیم کیں ,اساتذہ نے تعلیمی سرگرمیاں ایک ماہ قبل شروع کرنے کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قراردیا۔
تعلیمی ادارے کھلنے سے جہاں طلباء کی پڑھائی کا منقطع سلسلہ دوبارہ جڑ جائے گا ،وہیں اساتذہ کی رہنمائی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے طلباء کو خوشی بھی ہوگی۔