زلزلے کے شدید جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں

زلزلے کے شدید جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

 امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے ، شدید زلزلے کے باعث بلند و بالا عمارتیں لرز اٹھیں ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ افراتفری کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لاس اینجلس کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے،سونامی وارننگ سینٹرامریکا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔