پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو سیریز میں پہلے ہی دو۔ صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم کلین سوئپ کے لئے بھی فیورٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق آج امام الحق کی جگہ عبداللّٰہ شفیق کو موقع مل سکتا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا بھی تیسرا ون ڈے کھیلنے کا امکان ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی طبیعت ناساز ہے، انہوں نے ہفتے کو ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔