خواتین ہراسانی کا معاملہ، بختاور بھٹو نے بڑا مطالبہ کردیا

خواتین ہراسانی کا معاملہ، بختاور بھٹو نے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: بختاور بھٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ  عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی بڑی  بیٹی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس والے مزید نفری طلب کرسکتے تھے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا تھا ۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے خواتین کی ہی ضرورت ہے۔