ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر نے کورونا ویکسین لگوالی،تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر

 صبا قمر نے کورونا ویکسین لگوالی،تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شوبزانڈسٹری  کی  معروف اداکارہ  صبا قمر نے کورونا کی  چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیےویکسین لگوالی۔

 تفصیلات کے مطابق  شوبزانڈسٹری  کی  معروف اداکارہ  صبا قمر نے کورونا کی  چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیےویکسین لگوالی۔  صبا قمر  کی جانب سےانسٹاگرام   کی اسٹوریز پرویکسین لگوانے کی  ویڈیوزشیئر کی ہیں  جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ویکسی نیشن سینٹر میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شخص اداکارہ  صبا قمر سے ماسک اُتارنے کا کہتا ہے جس پر وہ منع کردیتی ہیں۔ صبا قمر ویکسین لگواتے ہوئے ذرا سی ڈری ہوئی بھی نظر آئیں لیکن اُنہوں نے ویکسین لگواکر مداحوں  کو مثبت پیغام دیا۔

 دوسری جانب  گزشتہ 24گھنٹوں میں  کورونا سےمزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی ۔ این سی او سی کےجاری کردہ  تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 84  نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی۔این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔