عید الاضحیٰ کی تیاریاں زور و شور سے جاری، ایل ڈبلیو ایم سی نے بھی کمر کس لی

عید الاضحیٰ کی تیاریاں زور و شور سے جاری، ایل ڈبلیو ایم سی نے بھی کمر کس لی
کیپشن: City42 - LWMC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےعید الاضحیٰ کے حوالے سے صفائی انتظامات مکمل، ایم ڈی فرخ قیوم بٹ کہتے ہیں کہ مالی بحران کے باوجود صفائی کے بہترین انتظامات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے عید قرباں کی مناسبت سے کمر کس لی، کیمپس لگ گئے، ویسٹ بیگز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرخ قیوم بٹ کہتے ہیں چاند رات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سےزیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا جبکہ شہریوں کی تمام مرکزی عید گاہوں مساجد اور امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی اور دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ عید کی نماز سے قبل تمام مساجد کے باہر خصوصی صفائی انتظامات کیے جائیں گے۔ شہر بھر کی یونین کونسلز میں 299 کیمپس لگائے جا رہے ہیں جبکہ یونین کونسلز کےعلاوہ 22 ماڈل کیمپس بھی لگیں گے۔

ڈپٹی جنرل مینجر آصف اقبال کا کہنا تھاکہ 116 ویسٹ کولیکشن اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہےجبکہ 3 ہزار 2 سو 84 گاڑیوں کی مدد سے آلائشیں ٹھکانے لگائی جائیں گی۔

کمپنی حکام نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ معمولی تاخیر سے آئے تو انتظار کریں، آلائشیں کھلے پلاٹوں، نالوں، نہر، سٹرک کنارے پھینکنے کی بجائے، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مہیا کردہ ویسٹ بیگز کا استعمال کریں۔

۔22 ماڈل کیمپس پر ویسٹ بیگز بھی شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے تاہم صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔