پیک امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے اساتذہ کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں

پیک امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے اساتذہ کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کیجانب سے امتحانی عملے کو جاری ساڑھے 3 کروڑ روپے کا چیک باؤنس، پیک امتحان میں ڈیوٹیاں دینے والے 7 ہزار اساتذہ کو عید پر بھی معاوضہ نہ مل سکا۔

محکمہ خزانہ نے گذشتہ مالی سال کا چیک قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد معاوضوں کی ادائیگی کیلئے محکمہ خزانہ نے پیک حکام کو نیا چیک بنانے کی ہدایت کی ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ چھ ماہ گز ر چکے ہیں لیکن امتحانی عملہ اور پیپرمارکنگ کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔پیک کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کا امتحان فروری میں لیا گیا تھا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ پیک نے سال 2017 کے امتحان میں سپرمارکنگ کرنے والے اساتذہ کے 61 لاکھ روپے بھی دبا رکھے ہیں۔ اساتذہ نے معاوضوں کی ادائیگیاں فی الفور کرنے کا کہا ہے۔ پیک ادارہ نہیں ایک کمپنی ہے نیب کو نوٹس لینا چاہیے۔

دوسری جانب پیک حکام کا کہنا ہے کہ عید کے بعد تمام اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer