ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی مسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت،فلسطینی عوام کے حقِ عبادت کی بھرپور حمایت

پاکستان کی مسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت،فلسطینی عوام کے حقِ عبادت کی بھرپور حمایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان  نے  مسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے مسجدِ الاقصیٰ پر دھاوا بولنے اور صحن میں قابض طاقت کا جھنڈا لہرانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے،یہ قابلِ مذمت اقدامات بین الاقوامی قانون اور مقدس مقام کے تقدس و حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے تحت مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں،پاکستان مطالبہ کرتا ہے۔ کہ غیر قانونی آبادکاروں کو حاصل استثنیٰ کا خاتمہ کیا جائے۔پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ عبادت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے،ایسی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔