سٹی 42: پرائیوٹ سکولوں نے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
سربراہ پاک۔ایوان تعلیم قاضی نعیم انجم نے کہا آن لائن کلاسسز سے مثبت نتائج ملنا نہ ممکن ہے،اچھے نتائج کیلئے تعلیمی کلینڈر میں 210 روز نصابی سرگرمیاں کیلئے دیئے جائیں۔درسی کتب لیٹ چھپنے سے طلباء کاتعلیمی نقصان ہوا۔
پیکٹاء آئندہ سال بروقت کتابیں پبلیش کیجائیں۔لاہور بورڈ وزٹ کرکے پرائیوٹ سکولز کو فوری الحاق میں توسیع دے۔
اجلاس کی صدارت پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم نے کی۔پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سید فیصل گیلانی،سلیم اعوان ،حسن منہاس ، محمدعثمان ، عمر منیر،مدثرحمید،آفتاب عالم،نذیراحمد ،رانا مشتاق،خضر حمید،شفقت محمود اور محمد عمران شریک ہوئے ۔