شاہد سپرا:لیسکو ودیگرکمپنیوں نے بجلی کےبلوں میں صارفین کو اربوں روپےکاریلیف دینےکافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنیوں کی مالی سال کےتیسرےکوارٹرکی مدمیں ریلیف دینےکی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپےکےریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔
نیپرا نے29اپریل کودرخواستوں پرسماعت مقررکر دی۔
کمپنیوں نےکیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینےکافیصلہ کیا، مالی سال کےتیسرےکوارٹرمیں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملےگا ۔