ضمنی الیکشن کا مکمل نتیجہ؛خورشید جونیجو نے مخالف کی ضمانت ضبط کروا دی

Khurshid Junijo, NA196 By Election, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے این اے 196 کے   ضمنی الیکشن میں  مقابل امیدوار کی ضمانت ضبط کروا دی۔ 
قمبر شہداد کوٹ، این اے 196 کا مکمل غیرسرکاری نتیجہ آ گیا ہے۔  پیپلزپارٹی نے 196میں بلاول بھٹو کی چھوڑی ہوئی نشست پہلے سے بھی زیادہ  بھاری اکثریت سے  دوبارہ جیت لی۔

پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو نے  تحریک لبیک کے امیدوار محمد علی کی ضمانت ضبط کروا دی۔

این اے 196 کے مکمل غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق  پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 56 ہزار 790 ووٹ لےکرجیت گئے، ٹی ایل پی کے محمد علی نے 2 ہزار 896 ووٹ حاصل کئے۔