بلوچستان اسمبلی کی لسبیلہ نشست پر مسلم لیگی امیدوار بھاری اکثیرت سے کامیاب

Balochistan Assembly PB22, By Election, PMLN, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان  میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی بی 22 لسبیلہ کے  129 میں سے129  پولنگ اسٹیشنز کے مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار زین خان مگسی نے  اپنے قریب ترین حریف  کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔

بلوچستان  اسمبلی کے  حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کے ضمنی انتخاب میں تمام  129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق  مسلم لیگ ن کے زرین خان مگسی  49777  ووٹ لے کر  کامیاب قرار پائےہیں اور آزاد امیدوار شاہنواز  33303 ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے۔