ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری موسیٰ الٰہی نے پرویز الٰہی کو تین گنا ووٹوں سے ہرا دیا

Moosa Ilahi, Choudhry Wajahat Hussain, Gujrat By Election, City42, Choudhry Parvaiz Ilahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد : گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو  ضمنی الیکشن میں شکست ہوگئی،  چودھری موسیٰ الہٰی نےبہت بھاری اکثریت سے چچا کو شکست سے دوچار کر دیاا ۔ موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت  حسین کے بھائی  وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔

پی پی 32 کےتمام 168 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ، جس کے مطابق چودھری موسیٰ الہٰی 63536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  چودھری پرویز الہٰی 18327 ووٹ لے کر ہار گئے ۔