عملے سے نامناسب سلوک کا الزام، ڈپٹی وزیراعظم مستعفی

عملے سے نامناسب سلوک کا الزام، ڈپٹی وزیراعظم مستعفی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب نے استعفیٰ دے دیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-21/325308_875598_updates.jpg

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈومینک راب پر عملے سے نامناسب سلوک کے الزامات تھے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا۔برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بطور وزیر ڈومینک راب پر عملے کو ڈرانے دھمکانے کی 8 شکایات تھیں۔ڈومینک راب پر لگے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انویسٹی گیٹر ایڈم ٹولی نےگزشتہ روز رپورٹ وزیراعظم رشی سونک کو دی تھی۔ڈومینک راب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اپنے اوپر لگے الزامات کی انکوائری کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ضروری ہے، انہوں نے کہا میں ایڈم ٹولی کے سی کی رپورٹ میں مجھ پر لگے 8 میں سے 6 الزامات کو خارج کیا گیا ہے اور صرف 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مستعفی ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنے اوپر لگے الزامات والی رپورٹ نہیں دیکھی، جب ہمیں رپورٹ ملے گی تو پھر دیکھیں گے کہ اس میں کیا الزامات ہیں تاہم ان دو الزامات میں بھی نقائص ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer