عمران خان کی ٹکٹوں سے محروم رہنے والے امیدواروں کو اپیل کرنے کی ہدایت

عمران خان کی ٹکٹوں سے محروم رہنے والے امیدواروں کو اپیل کرنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں لہٰذا رہ جانے والے امیدواروں کی اپیلیں جلد سنیں گے۔

زمان پارک میں کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ اپیل کرسکتے ہیں، افسوس ہے کہ سب امیداروں کے انٹرویو نہیں کر سکا۔انہیں نے انٹرویو نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ایک تو عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے تھے، دوسرا پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے کہا کہ ہمارے ساتھ میچ کھیلو، وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ رہے تھے، ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کو بھاگنے نہیں دیا۔

Ansa Awais

Content Writer