طلبا کو تھپڑ مارنے پر اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، نیا قانون تیار

Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سکولوں میں بچوں پر تشدد نہیں چلے گا، تشدد کرنیوالے ٹیچر کیخلاف کارروائی ہوگی، برطرف بھی کیا جاسکے گا، پنجاب حکومت کا سکولوں میں بچوں پر تشدد بارے قانون سازی کا فیصلہ، ٹیچرز سکولوں میں بچوں کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے۔

پنجاب حکومت نے بچوں پر سکولوں میں تشدد روکنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے محکمہ قانون نے مسودہ قانون تیار کر لیا ہے، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا، ٹیچر سکولوں میں طلبا کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے، کسی بھی قسم کی سزا پر ٹیچر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر ٹیچر کو برطرف بھی کیا جا سکے گا، مسودہ قانون جلد منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت  نے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل چلڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ کرلیا، شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل چلڈرن ویلج بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل ویلیج بنایا جائے گا، چار دیواری کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی۔سپیشل ویلیج میں سپیشل بچوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز، سوئمنگ پول، سپورٹس تھراپی اور تفریحی سرگرمیاں مہیا کی جائیں گی،  سپیشل بچے تین ماہ کی چھٹیاں سپیشل ویلیج میں گزارا کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer