اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے حکومت کا زبردست اقدام

over sease pakistani
کیپشن: over sease pakistani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔محکمہ کی جانب سے قانون کا اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں ای فائلنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعداوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ای فائل سے کیس دائر کر سکیں گے۔
 ذرائع کے مطابق اوور سیز پاکستانی ویڈیو لنک سے کیس کی بحث میں حصہ لے سکیں گے اور ویڈیو لنک سے شہادت ریکارڈ کرا سکیں گے۔محکمہ قانون نے اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں قانون کی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے شہادت اور فائلنگ کی ترمیم کا مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ باہر کے ملکوں میں کام کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری ایک کثیر سرمایہ ملک میں بھیجتے ہیں جس سے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے میں بڑی مدد ملتی ہے۔بیرون ملک روز گار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی کمزور ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔