سٹی42:سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے میدانوں پر کامیابی اہم ہے کیونکہ زمبابوے اپنے ہوم گراونڈ پر آسان حریف نہیں ہوتا۔زمبابوے کی ٹیم اپنے گراونڈز پر مشکل پیدا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں ناکامی کے بعد ٹیم کا اعتماداور مورال بہت نیچے چلا گیا تھا، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے لیکن زمبابوے کی ٹیم آسان نہیں ہوگی, وہ ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر جنوبی افریقا کو شکست دی ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ فخر زمان کو کرکٹ کھیلنے کی سمجھ آ گئی ہے,فخر زمان کا تسلسل سے پرفارم کرنا پاکستان ٹیم کے لیے مثبت چیز ہے۔ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے ہی پرفارم کر رہے ہیں۔