( حسن علی ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر 2 روپے37 پیسے سستا ہو گیا۔
روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ فاریکس مارکیٹ کے مطابق گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی تجارتی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان ہے۔ سونا 700 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ 24 قیراط سونے کی قیمت 96 ہزار300 سو روپے فی تولہ 22 قیراط سونے کی قیمت 88 ہزار 2 سو 75 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی،23 سو روپے کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 99 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا91 ہزار666 روپے کا ہو گیا تھا،جبکہ قبل ازیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس پر24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار300 روپےجبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار 775 روپے ہو گئی تھی،کاروباری ہفتے کے تیسیرے دن 300 سو روپے کا اضافہ ہوتھا جس پر فی تولہ سونا 1 لاکھ300 روپے کا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 91941 روپے کا ہوگیاتھا۔
قیمتوں میں اتارچڑھاؤ میں کورونا وائرس کا عمل دخل بھی شامل ہے،کورونا وائرس کی وبا کے باعث شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچا دیاتھا،رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا 700 سو روپے مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے پر پہنچ گیاتھا، اسی طرح 22 قئراط فی تولہ سونا 91500روپے کی بلند ترین سطح پر تھا۔