مسافروں کیلئے خوشخبری، ٹرانسپورٹرز کا 23 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

مسافروں کیلئے خوشخبری، ٹرانسپورٹرز کا 23 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: ٹرانسپورٹرزاور حکومت کے مابین ڈیڈ لاک ختم، مئیر لاہور کےآل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرزاونرز فیڈریشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے 23 اپر یل کو پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹرزاونرز فیڈریشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز اونرزفیڈریشن کےنمائندوں کو رام کرلیا۔

سات میں سے پانچ مطالبات ماننے پر 23اپریل کی پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ دو مطالبات کی منظوری کی میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے یقین دہانی کرائی ہے.

یہ بھی ضرور پڑھیں: لاہور جلسہ کیلئے تحریک انصاف نے نیا پارٹی ترانہ تیار کرلیا

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ میئرلاہور نے مذاکراتی عمل کو مکمل کرایا یہ انکا کریڈٹ ہے۔ جبکہ میئرلاہور نے ہڑتال کی کال واپس لینے پر آپ کے شکر یہ ادا کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے ہی معاملات بہترہوسکتے ہیں.

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ لیکن ایل ٹی سی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ ٹریفک کی روانی ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ایل ٹی سی کا کوئی کردار نہیں،  کیونکہ سیکریٹری آر ٹی اے کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے۔ کیونکہ سیکرٹری ایل ٹی سی کی وکالت کرتے ہیں.