دباؤ میں آئیں گے نہ ماورائے آئین کچھ کریں گے: چیف جسٹس کا دو ٹوک اعلان

دباؤ میں آئیں گے نہ ماورائے آئین کچھ کریں گے: چیف جسٹس کا دو ٹوک اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ  قائد اعظم کے ملک میں جمہوریت ہی رہے گی، جس دن ملک میں مارشل لاء لگا اس دن عہدے چھوڑ دیں گے، جوڈیشل مارشل لاء کا آئین میں کوئی وجود نہیں، یہ کسی کے دل کی خواہش یا اختراع ہوسکتی ہے، ہمارے ذہن میں نہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کی بڑی پریشانی دور کردی

چیف جسٹس نے ایوان اقبال میں ’’یوم اقبال‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قائد اور اقبال کے تصور کو چکنا چور کر دیا، بچوں کیلئے ایک بستہ اور یونیفارم دینا حکومت کا کام ہے مگر یہاں یونیورسٹی کو کچھ دینے کے بجائے زمین چھینی جارہی ہے، تعلیم کا حال یہ ہے کہ  بلوچستان میں 6 ہزار سکولوں میں باتھ روم اور صاف پانی نہیں، تعلیم آگے جاری رکھنے کیلئے صرف پیسہ پیسہ اور پیسہ چاہیے،  تعلیم سے متعلق کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کروں گا-

 خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے استعفیٰ دیدیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ملک میں مارشل لاءلگا اس دن عہدے چھوڑ دیں گے، جوڈیشل لاء کی باتیں کرنے والے اپنے ذہن صاف کرلیں، قائد اعظم کے ملک میں جمہوریت ہی رہے گی،ووٹ کی قدر یہ ہے کہ لوگوں کی خدمت کی جائے،ماورائے آئین کچھ  کرنے کیلئے تیار نہیں اور  کسی کا بھی کو ئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔