پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے استعفیٰ دیدیا

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی پنجاب حکومت کو دینے پر  پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام  وائس چانسلرڈاکٹر زکریا ذاکر  کو معطل کرتے ہوئے سینئر پروفیسرز کی عبوری تعیناتی کا حکم دے دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان نے عوام کا بڑا مسئلہ حل کردیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی میرٹ کے خلاف تعیناتیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی پنجاب حکومت کو دینے پر  قائم مقام  پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام  وائس چانسلر کو معطل کرتے ہوئے سینئر پروفیسرز کی عبوری تعیناتی کا حکم دے دیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ماورائے آئین کچھ  کرنے کو تیار نہیں۔۔۔ چیف جسٹس کا دو ٹوک اعلان

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ ثابت ہوگیا حکومت جائز و ناجائزمطالبات منوانے کے لیے مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کرتی، اڑھائی برسوں سے مستقل وائس چانسلر تعینات کیوں نہیں کیا گیا، آگاہ کیا جائے کہ تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سنڈیکیٹ نے کس حیثیت سے یونیورسٹی کی اراضی حکومت کو دی جبکہ عدالت کے علم میں ہے اورنج لائن منصوبے کے لئےفراہم کی گئی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اب لاہور سموگ کا شہر نہیں بنے گا، محکمہ ماحولیات نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا

وی سی پنجاب یونیورسٹی کے وکیل خالد رانجھا نے استدعا کی کہ عدالت وائس چانسلر کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کوئی کیسے بچوں کی جگہ پر گرڈ سٹیشن بنانے کا کہہ سکتا ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر ذکریا نے کہا کہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیتا ہوں، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پہلے آپ استعفیٰ دیں، پھر جائزہ لیں گے جس پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے اپنا استعفیٰ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔