ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب کو افسران کی ضرورت پڑ گئی

حکومت پنجاب کو افسران کی ضرورت پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے وفاق سے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروس کے افسران مانگ لیے، پنجاب حکومت نے یہ خط وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کو ایک خط لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کو آڈٹ اور اکاؤنٹ سروس کے افسران دیئے جائیں کیونکہ پنجاب حکومت کے پاس افسران کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں اور خود مختار اداروں میں ڈائریکٹر فنانس تعینات کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے پاس افسران کی کمی ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ خط وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔