ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلویز نے ٹرینوں کی حالیہ آؤٹ سورسنگ معطل کر دی

ریلویز نے ٹرینوں کی حالیہ آؤٹ سورسنگ معطل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی حالیہ آؤٹ سورسنگ معطل کر دی ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن نیلامی کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

 ریلوے حکام نے اپنی 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئی تھیں، جس میں 9 ٹرینوں کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔

 پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لئے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔